لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہت سے افراد کروڑوں کا فراڈ کرنیوالی اداکارہ عائشہ ثنا کے ہاتھوں لٹنے سے بچ گئے ہیں جبکہ اداکارہ کا "اصلی چہرہ’’ سامنے آنے پر فنکاروں اور دیگر لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ ثنا کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ ثنا کی تلاش کیلئے ایف آئی اے سے بھی رجوع کرلیا گیا ہے ۔ ملک کے نامور فنکاروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عائشہ ثنا نے اسی مقصد کے لئے ان سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن اتفاق سے وہ سب بچ گئے ۔ایک اداکار نے بتایا کہ عائشہ ثنا نے اپنے گھر پر ڈنر کا اہتمام کیا جہاں کئی نامور فنکار موجود تھے جہاں عائشہ نے سب کو اس کمیٹی کا ممبر بننے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی جبکہ متاثرین نے ایک واٹسپ گروپ بھی تشکیل دیا ہے جس میں علی معین سمیت دیگر متاثرین کو شامل کیا جارہا ہے جبکہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ عائشہ ثنا کی تلاش کے لئے ایف آئی اے سے بھی رجوع کرلیا گیا ہے ۔