کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کی 4احتساب عدالتوں میں سے 3میں کئی روز سے کام بند ہے ، تینوں عدالتوں میں ججز نہ ہونے سے سراج درانی،شرجیل میمن،نثار مورائی، میگاکرپشن سکینڈلز،سندھ میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ،غیر قانونی ٹھیکے دینے ، رشوت ستانی سمیت درجنوں مقدمات التواء کا شکار ہیں، ججز نہ ہونے کی وجہ سے اہم ترین کرپشن کیسز میں صرف تاریخ دے دی جاتی ہے ، احتساب عدالت نمبر ایک کی جج راشدہ اسد کو ہائیکورٹ میں جسٹس تعینات کردیا گیا ، احتساب عدالت نمبر 3 کی جج شیر بانو کریم کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کے بعد نیا جج تاحال تعینات نہ ہوسکا، احتساب عدالت نمبر 2کی جج کئی روز سے چھٹیوں پر ہیں، ان کی جگہ کوئی متبادل جج نہیں لگایا گیا۔