کراچی(سٹاف رپورٹر)شہرقائدسے انتخابات میں حصہ لینے والے سیاسی قائدین عمران خان، شہباز شریف اوربلاول بھٹونے صرف ایک ایک باراپنے اپنے انتخابی حلقوں کادورہ کیااورانتخابی مہم اپنی پارٹیوں کے مقامی رہنماؤں کے حوالے کرکے چلے گئے ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے اپنے حلقہ انتخاب این اے 246 لیاری کے دورے میں ہونے والی بدمزگی کے بعد دوبارہ لیاری کارخ نہیں کیا جبکہ مسلم لیگ نون کے قائدشہبازشریف کوبھی این اے 249انتخابی جلسہ کیے دوہفتے گزرگئے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی چارجولائی کوکراچی میں اپنے حلقہ انتخاب این اے 243 کا دورہ کیا تھا بعدازاں سیاسی جماعتوں کے یہ قائدین اپنی انتخابی مہم اپنی اپنی پارٹیوں کی مقامی قیادت کے حوالے کرگئے ۔