کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع فارم ہائوس میں لڑکی کو دوستوں نے مبینہ زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ دیا ،لڑکی کو تشویشناک حالت میں عباسی ہسپتال لایا گیا ،لیڈی ایم ایل اونے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کرنے کے ساتھ نشہ آور ادویات دینے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق 20سالہ لڑکی لانڈھی کی رہائشی اور 2روز قبل گھر سے شاہ رخ نامی لڑکے سے ملنے نکلی اور واپس نہیں آئی ۔ ملزمان لڑکی کو نیم مردہ حالت میں فارم ہائوس میں ہی چھوڑ گئے تھے ۔ پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لینے کے علاوہ 3نوجوانوں شاہ رخ،احسن اور معاذ کو حراست میں لے لیاہے ۔ ملزم شاہ رخ نے بیان میں کہا کہ لڑکی اس کی دوست ہے 2 دن پہلے ملنے آئی اور جب دیر ہو گئی تو اس نے کہا رات مجھے کہیں ٹھہرا دو، صبح گھر چلی جائونگی ،جس پر شاہ رخ نے دیگر 3 دوستوں کے ساتھ گلشن معمار میں واقع فارم ہائوس کے چوکیدار سے بات کی اور خرچہ دیکر فارم میں رک گئے ، شاہ رخ کے دوستوں نے لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تو شاہ رخ کا ان سے جھگڑا بھی ہوا۔ ایس ایس پی منیر شیخ نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی گھر سے ناراض ہوکر دوستوں کے ساتھ آئی تھی، فیضان نے اسے نشہ آور مشروب پلایا اورگلاگھونٹا۔ فیضان لڑکی کو مردہ سمجھ کو فرار ہوگیا۔