کراچی (اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور روڈ پر منگل کو پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والی اڑھائی سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب منگل کو پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی بچی نورعالم نے سول ہسپتال میں دم توڑا، عثمان چاٹ کا ٹھیلا لگاتا تھا، اپنی اہلیہ اور بچی کے ساتھ بلدیہ ٹاؤن سے لانڈھی جارہا تھا، ماڑی پور روڈ لانڈھی پر بچی کو ڈور پھر گئی۔