کراچی (سٹاف رپورٹر )لانڈھی میں لوٹ مارکرنے والے تین ڈاکوئوں کو شہریوں نے پکڑکربدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگانے کی کوشش کی،پولیس نے ہوائی فائرنگ کے بعد ملزمان کو شہریوں کے چنگل سے زندہ نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں واقع فائر سٹیشن کے قریب 3مسلح ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی اور فرار ہونے لگے تاہم اسی دوران شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور ملزمان کو گھیر کر پکڑ لیا،لاتوں،مکوں اور گھونسوں سے خوب تواضع کی اور انکو پٹرول چھڑک کرآگ لگانے کی کوشش بھی کی لیکن پولیس موقع پربروقت پہنچ گئی پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل افراد کو منتشرکیا اورملزمان کو تحویل میں لینے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے ملزمان کو زندہ پولیس کے حوالے کرنے سے انکارکردیا جس پرپولیس نے ہوائی فائرنگ کردی اورملزمان کو شدید زخمی حالت میں پہلے کورنگی 5کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا جہاں سے مزید علاج کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی:3 ڈاکوشہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ،تشدد،جلانے کی کوشش
پیر 10 جون 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 10 جون 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں