کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے مئیر کراچی وسیم اختر کے مشیر لیاقت علی خان کو بھی کرپشن کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔لیاقت علی خان کے ایم سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس بھی ہیں اور وہ سابق گورنر عشرت العباد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔ لیاقت علی سے 2 ارب کی کرپشن اور دس ارب کے اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ملزم کو راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔