فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سپریم کمانڈر حزب المجاہدین وچیئرمین متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر سیدصلاح الدین نے کہا ہے کہ آزادی کشمیر کی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں ہے جب اس جہاد کی بدولت کشمیر اسلام دنیا میں ایک سپر پاور بن کر اس دنیا کی امامت کرے گا۔ وہ جڑانوالہ روڈپر کشمیرریلیف کمیٹی کے زیر اہتمام افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضہ کے خلاف جان ومال کی قربانیاں دے رہے ہے اور یہ قربانیاں کسی زمین کے ٹکڑے کو آزاد کروانے کے لئے نہیں بلکہ جموں وکشمیر کی عوام اس جنگ کو اپنے عقیدے ،ایمان اور پاکستان کی بقاء کی جنگ سمجھ کر لڑ رہے ہے ۔ کشمیر یوں کے خون سے کسی حکمران نے غداری کی توہمارا ہاتھ ہو گا اور اسکا گریبان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاتعلق پاکستان کی بقائ،سلامتی اور دفاع کے ساتھ ہے لہذا اسی جذبے کے ساتھ سارے پاکستانیوں کو اس ایشو پر فوکس کرنا چاہیے اور اس کو اہمیت دینی چاہیے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ کشمیری تنہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے سنجیدہ نہیں رہا۔