لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ترجما ن دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے وزیراعظم نے کہا تھا کشمیر یوں کی جدوجہدا یک دو دن کی بات نہیں بلکہ یہ ایک لمبی جنگ ہے ،دنیا کے دوہرے معیار کی وجہ سے ا س پر استحکام کے ساتھ قائم رہنے کی ضرورت ہے ، ترکی تو ہمیشہ پاکستان کے موقف کی سپورٹ کرتارہا ہے لیکن ملائشیا کیلئے ہمارے موقف کی حمایت ایک امتحان ہے ، آرایس ایس نے ایسے جتھے بنارکھے ہیں وہ اقلیتیوں خصوصی طورپر مسلمانوں پر ظلم ڈھارہاہے لیکن کوئی آواز نہیں اٹھارہا، یسا کرنے سے دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرے بے نقاب ہواہے ۔ دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف نے کہا کہ بھار ت میں آرایس ایس کا مائنڈ سیٹ ہے جس کی وجہ وہ ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنارہاہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کی اٹھائیس ریاستوں میں اب علیحدگی کی تحاریک چلیں گی ، خالصتان کی تحریک زور پکڑے گی ، کشمیری تو کسی صورت نہیں مانیں گے ،کشمیر میں مودی نے جوحرکت کی ہے اس کے پیچھے امریکہ اوراسرائیل کی پشت پناہی ہے ، امریکہ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش ایک ڈرامہ ہے ، اسرائیل اوربھارت کا گٹھ جوڑ ہے ، ان دونوں کا سپورٹر امریکہ ہے ۔ جے یوآئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہاکہ ہماری پارٹی کو اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا اعتماد حاصل ہے ،ہم نے فیصلہ کیاہے اب بات ہوگی تو رہبر کمیٹی سے ہوگی ، مہنگائی اوربے روزگاری ختم کرنے کا واحد حل اس حکومت کا خاتمہ ہے اس کے بغیربات نہیں بنے گی،2014اور 2019میں بہت فرق ہے ، اس میں چارنشستوں کی تلاشی تھی اوراس کا مطالبہ ایک پارٹی نے کیا ، آج 9 پارٹیاں ہیں جو تمام نشستوں تلاشی کا مطالبہ کررہی ہیں، ہم کیا حکمت عملی اختیارکرینگے اس کا اعلان وقت پرکرینگے ۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہاہے کہ اگر میں ایک ڈیپارٹمنٹ میں بیٹھ کر کام کروں تواس کامطلب یہ نہیں ہے کہ یہ کوئی کیمپ آفس ہے ،میں پانی کے بھی پیسے دیتا ہوں چائے کافی اورپانی جو اس میں پیا جاتاہے تو میرے اپنے پیسوں سے پیا جاتاہے ، میڈیا کو ہمارے خلاف کچھ ملتانہیں ہے اس لئے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے ، 13 ڈیپارٹمنٹس کوایک کمرے میں بیٹھ کرنہیں چلایا جاسکتا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ دیا پرائیویٹ سکول 20فیصد کم اورموسم گرما کی فیسیں نہیں لیں گے میں نے اس پرعمل کیا ۔ نمائندہ خصوصی انورحسین سمرا نے کہا جو ایکٹ 2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت نے پاس کیا ہے اس میں واضح طورپر لکھا ہوا ہے کہ کوئی کیمپ آفس نہیں ہوگا ۔ مراد راس نے کیمپ آفس اپنے حلقے میں بنارکھاہے ، کیمپ میں ہونے والے لاکھوں روپے کے اخراجات خزانے سے ہوتے ہیں۔