کوئٹہ(کرائم رپورٹر)قلعہ عبداﷲ کے علاقے گلستان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں3ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداﷲ کی تحصیل گلستان میں ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی میں چار سیکورٹی اہلکار سوار تھے معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کو اس وقت دھماکے سے اڑادیا گیاجب سیکورٹی فورسز کی گاڑی قریب پہنچی واقعہ میں 3سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر پہلے قلعہ عبداﷲ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ کے ایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔