کوئٹہ (کرائم رپورٹر)کوئٹہ کے مصروف تجارتی مرکز لیاقت بازار میں گزشتہ دنوں ہونیو الے بم دھماکے کاایک اور زخمی کراچی میں دوران علاج چل بسا۔ جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد6ہوگئی ہے ۔ ملک صادق خان کی نماز جنازہ آج زیارت کے علاقہ کلی کان میں ادا کی جائیگی۔