کوئٹہ( آن لائن ) کوئٹہ کے علاقے دکی میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔لیویز کے مطابق ضلع لورلائی کے علاقے دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کان کن جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جن کو مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکالا۔جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ابراہیم اور عبداﷲ کے ناموں سے ہوئی ہے ، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے ۔