کراچی (این این آئی) کورونا وائرس دنیا کے 209 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس سے اب تک 14 لاکھ31ہزار 700 سے زائدافراد متاثر اور 80 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں ، 3 لاکھ سے زائد افراد صحت مند ہوچکے ہیں، اس عالمی وبا سے سب سے پہلے انتہائی متاثر ہونے والا ملک چین ہے جہاں کورونا سے متاثر 81 ہزار 802 افراد میں سے 77,279 صحت مند ہوچکے ہیں جو دنیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔دوسرے نمبر پر یورپی ملک سپین ہے جہاں متاثر ہونے والے 141942 میں سے 43208 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جرمنی تیسرے ، ایران چوتھے نمبر پر ہے ۔