لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوری نے عابدہ پروین کے ساتھ گلوکاری کرنے کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عابدہ پروین ایک لیجنڈ گلوکارہ ہیں جن کا صوفیانہ کلام میں کوئی جوڑ نہیں، انہوں نے صوفیانہ کلام کے ذریعے دنیا بھر میں اپنا جو مقام بنایا ہے اس کا کوئی ثانی نہیں ،میری خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ کسی شو میں پرفارم کروں ۔