کراچی (سٹاف رپورٹر)نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا معاملہ مزید ٹیڑھا ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی آئی جیز کے ناموں کی سمری مسترد کرتے ہوئے 3نئے نام سندھ حکومت کو ارسال کردیئے ہیں جن میں چیف کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری، سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر، ایڈیشنل آئی جی پنجاب اسٹیبلشمنٹ کیپٹن (ر) احمد لطیف کے نام شامل ہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی مزید 2نام وفاق کو ارسال کردیئے ہیں جن میں ثنائاللہ عباسی اور انعام غنی شامل ہیں۔ ثنائاللہ عباسی خیبر پختونخوا میں آئی جی اورانعام غنی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشن تعینات ہیں۔