کوئٹہ (کرائم رپور،آئی این پی)عید کے پہلے روز کوئٹہ میں لیویز کی گاڑی پردہشتگردوں کے حملہ کے نتیجہ میں2بھائیوں سمیت3اہلکارشہیدہوگئے ۔پولیس کے مطابق لیویز کی گاڑی عید کے موقع پر گشت پر تھی کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔واقعہ سریاب کے علاقہ کلی بنگلزئی کے قریب پیش آیا۔ دہشتگرد لیویز کی گاڑی کو نشانہ بناکر موقع سے فرار ہوگئے ۔فائرنگ سے لیویز اہلکار انورعلی ،دوسگے بھائی حبیب اﷲ اور نجیب اﷲ موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔شہید اہلکاروں کے جسد خاکی ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔حکام کے مطابق سکیورٹی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے حملہ آورں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا ۔