ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ فلم ’’کیدرناتھ‘‘کی کامیابی سے ان کے والدین کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے ۔ اداکارہ کا اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر 7.25 کروڑ کے بزنس پر کہنا تھا کہ اگر میڈیا اور عوام میری اداکاری کو اچھا پا ئیں تو یہ میر ے لیے اور خاص بات ہو گی۔یاد رہے کہ ’’کیدارناتھ‘‘ پرہندو انتہا پسندوں نے اتراکھنڈ کے 7 اضلاع میں پابندی عائدکر رکھی ہے ۔