لاہور (کلچرل رپورٹر )پی این سی اے اسلام آباد کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور نامور اداکار مصور جمال شاہ نے موسیقی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا شروع کر دیا۔دنیا بھر کی موجودہ صورتحال میں انہوں نے ایک نغمہ ’’اک گیت لکھیں‘‘ ریلیز کیا ہے ، اس گیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ۔ انہوں نے گیت میں کلاسیکل رنگ بھی شامل کیے ہیں ،جمال شاہ نے اس گانے کو خود کمپوز کیا ہے جبکہ نوجوان موسیقار مہدی رضا نے ان کی معاونت کی ہے ۔ اس بارے میں جمال شاہ نے بتا یا کہ میں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور گائیک ہی کیا تھا۔موسیقی نے ہمیشہ میرے دل کو چھوا ہے ۔ ہماری ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ گانا ریلیز کیا، جس کا شاندار رسپانس ملا ہے ۔