لاہور ( سپیشل رپورٹر ) ماڈل ٹاؤن، سول لائنز، صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 129 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے لیاقت آباد،کاہنہ،نشتر کالونی،نصیر آباد،اچھرہ اور کوٹ لکھپت پولیس نے 57پتنگ باز گرفتار کئے ۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن کے نواں کوٹ،شیراکوٹ،ساندہ،ملت پارک،سمن آباداور وحدت کالونی پولیس نے 59پتنگ بازوں کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی ۔دریں اثنا سول لائنز ڈویژن نے شالیمار، لٹن روڈ ، گجر پورہ ، مغل پورہ اور ریس کورس میں ملزمان کو گرفتار کرکے 12 مقدمات درج کیے ۔ صدر ڈویژن پولیس نے ہنجر وال ، جوہر ٹائون اور گرین ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرکے پتنگیں اور ڈوریں قبضے میں لے لی،داتاد ربار پولیس نے 3 پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا۔