لاہور(نیوز رپورٹر)اینٹی کرپشن لاہور ویجیلینس سیل نے شاہدرہ میں قبضہ مافیا ا ور ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اورسابق لیگی ایم پی اے میاں محمود کے قبضے سے بیس کروڑ سے زائد مالیت کی 150 کنال سرکاری زمین واگزار کرالی۔ اینٹی کرپشن لاہور نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے آپریشن کیا