لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکارہ گلاب کا نیا ویڈیو سونگ ’’سوہنا چولا‘ ‘ریلیز ہو گیا۔اس ویڈیو کوگذشتہ روز تھرپروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے ۔اس گانے کی ڈائریکشن کاشف احسان نے دی ہے اس گانے کی شاعری مسعود خوشابی نے لکھی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر سید حسن علی شاہ ہیں ایک ملاقات کے دوران گلاب نے بتایاکہ اس گانے کو انہوں نے نوجوان نسل کیلئے خصوصی طور پر تیار کیا ہے۔