کراچی (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ صومیہ خان گلوبل ویمن ایوارڈ کیلئے منتخب، وارثی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے سوشل اکنامک کلچرل اور پولیٹیکل سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب میں ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں صومیہ خان کے گانے پل پل میں مادر ملت فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو، ملالہ یوسف زئی سمیت دیگر ممتاز شخصیات کی ملک و قوم کیلئے خدمت اور خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سانگ پل پل پر گلوبل وومن ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں گلوکارہ صومیہ خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی۔ پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت ہیں اور مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔