گوادر(آن لائن )کمانڈرسدرن کمانڈ لیفیٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ دونوں گوادرکی ترقی کے لیئے پرامید ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ گوادرکے موقع پر گوادرمیں برگیڈزسمیت گوادرکی تمام آرمی یونٹوں کے افسران سے الوداعی خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ گوادراور یہاں کے باسیوں سے میراپرانا رشتہ ہے گوادرکی ترقی کے لیئے ہم تمام لوگ پرامید ہیں اور میں بھی گوادرکو ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہوں اور گوادرکی ترقی کے لئے سیکیورٹی فورسزکا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے ، سیکیورٹی فورسزکے جوانوں نے اپنی جان کی قربانیاں دیکر خطے کے امن کو بحال کیاہے ، سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے گوادرمیں آرمی کے افسران کے دربار سے الوداع کیا۔