پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاور ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، چراٹ ،رسالپور ، مردان ، حویلیاں ، ابیٹ آباد ، سمیت ملک بھر کے 44کنٹونمنٹس بورڈز کے بلدیاتی نمائندوں کی مدت آ ج ختم ہو جائیگی، کنٹونمنٹس بورڈز میں نئے بلدیاتی انتخابات سے قبل موجودہ ممبران کو برقرار رکھنے ، نہ رکھنے یا تین رکنی بورڈ تشکیل دینے کا اعلان آج ممکنہ طور پر کردیا جائے گا،کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے وائس پریذیڈنٹ اورممبران جن کا تعلق جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے ہے اور نئے انتخابات کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے بھی کو ششیں شروع کردی گئی ہیں ، کنٹونمنٹ بورڈ 1924کے تحت جماعتی بنیادوں پر کنٹونمنٹس بورڈز کے بلدیاتی انتخابات 2015کے اپریل میں منعقد ہو ئے تھے ، خیبر پختونخوا کے نئے بلدیاتی انتظام کا اطلاق کنٹونمنٹس بورڈز سے نہیں ہوگا اور کنٹونمنٹ بورڈز ایکٹ 1924ہی برقرار رکھاجائے گا۔