لاہور کلچرل رپورٹر معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پرستاروں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’آپ کے دل میں کسی شخص کے لیے جو بھی ہو آپ وہ سب باتیں اُس کے منہ پر بول دیں اور خود کو ایماندار کہیں کیا یہ ٹھیک ہے ؟ یا آپ اِس عمل کو’Cool‘ سمجھتے ہیں ماہرہ خان نے لکھا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ یہ ایمانداری نہیں ہے بلکہ بے حسی ہے جو آپ کسی دوسرے شخص کو نیچا دکھانے کے لیے کرتے ہیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’براہ کرام ہر ایک کے ساتھ مہربانی سے پیش آئیں، ہر ایک کے ساتھ اچھا سلوک کریں، اِسی میں سب کی بھلائی ہے ۔‘