لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے الحمرا ادبی بیٹھک میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین کی طرف سے کشمیریوں کو انکا بنیادی حق ِآزادی دیئے جانے پر روز دیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائر یکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی روشن صبح دیکھیں گے ۔ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ،جس کے لئے انہوں نے بے شمار قربانیاں دیں جو رائیگاں نہیں جائیں گی۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اقوام عالم کو اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ مینا ہارون و دیگر نے بھی شرکت کی ۔