لاہور(کلچرل رپورٹر)اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا کام زور شوزسے جاری ہے جس کے لیئے نئے فلم ساز و ہدایت کار اپنے پراجیکٹ مکمل کرنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بخاری نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اپنی نئی فلم’’ آئی لویولاہور ‘‘ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے عالیہ بخاری نے کہاکہ یہ ان کے کیرئیر کی بہترین فلم ہوگی جس میں ان کا کردار بہت پاور فل ہے اس فلم کے ہدائتکار اشفاق ملک ہیں اور فلمسازآصف رضاہیں ، فلم میں ان کے ہمراہ اداکار شفقت چیمہ،معمر رانا،سخاوت ناز،حیدر سلطان و دیگر کام کررہے ہیں ۔