پشاور(خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو(نیب) خیبر پختونخوا بریگیڈئیر (ر) فاروق ناصر اعوان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ڈی جی نیب نے چار ج سنبھالنے کے بعد دو سال قبل شروع کئے جانے والی کیسز کی انکوائری جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، نیب ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب نے میگا کرپشن کیسز پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ، بریگیڈئیر (ر) فاروق ناصر اعوان 2012میں پرنسپل سیکرٹری ٹوچیئرمین نیب تعینات ہوئے تھے اور 2013میں ڈائریکٹر جنرل بنے ، وہ ملتان ،خیبر پختونخوا، کراچی اورنیب ہیڈ کواٹر میں ڈی جی رہ چکے ہیں۔