لاہور(شوبزڈیسک)فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ کئی سال بعد ایک بار پھر حالات سازگار نظر آرہے ہیں ، دو سال میں جتنی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کیلئے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے پہلے بھی کام کرتا رہا ہوں اور اب بھی دل و جان سے حاضر ہوں ،فلم انڈسٹری بہت بڑا شعبہ ہے اوریہاں ماضی میں بیک وقت کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہوتی تھی لیکن پھر حالات ن نے ایسا پلٹا کھایا کہ یہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہو گئی۔