لاہور (سٹاف رپورٹر،صباح نیوز)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ خطرات اور مشکلات میں گھرے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے عہدہ برآ ہونے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور انکی ٹیم نیک نیتی کیساتھ سر گرم عمل ہے جسے کامیابی حاصل ہوگی ۔ یوم آزادی پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب درست سمت میں رواں دواں ہیں ،ملک کو کرپشن فری بنانے ،اقربا پروری اور دیگر معاشرتی برائیوں سے پاک کر کے صحیح معنوں میں قائدؒ اور اقبال ؒکے خوابوں کی تعبیر کے مطابق تشکیل دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ ملک کا مستقبل روشن ہے اور جلد ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہونگے ۔ ملک گیر تبدیلی کیلئے سیاسی کوششوں کیساتھ ہر شہری کو اپنا مثبت کردار اد اکرنیکا عہد کرنا ہوگا ۔