شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور سیالکوٹ موٹر وے سانحہ کے بعد شیخوپورہ میں بھی موٹر وے پل کے قریب پولیس کی وردیوں میں ملبوس ملزمان نے جواں سالہ خاتون کو اغوا کرنے کے بعد گاؤں ایشرکے میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا جبکہ پولیس نے دو ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون اپنے رشتہ دارو ں کے ساتھ مذکورہ پل کے قریب کھڑی تھی جہاں سے کار سوار ملزمان نے اسے گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کے بعد مذکورہ گاؤں میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔خاتون کے مطابق زیادتی کرنے والوں میں سے ایک پولیس اہلکار کی وردی پر ایک پھول بھی تھا ۔ڈی پی او غلام شبیر میکن کی ہدایت پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کے بعد دو ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن نوید ارشاد کی سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے ۔