کراچی(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں ہونے والی ملاقات میں عزیر بلوچ نے اپنی کہانی سنائی تھی اور بتایا کہ وہ پولیس میں جانا چاہتا تھا، خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ نے بتایا کہ وہ پولیس میں جانا چاہتا تھا مگر اس کے والد کو ارشد پپو نے قتل کرایا، جس کے بعد وہ دوسری راہ پر چل پڑا، جو عزیر کو غلط راستے پر لائے ، انہیں بھی سزا ملنی چاہیے ، عزیر نے بیان حلفی میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام لیا، جے آئی ٹی ریلیز ہوجائے تو پھر اس پر بات کریں گے ، انہوں نے کہا کہ عزیر کو غلط راستے پر لگانے والے آج بجٹ تقریریں کرتے ہیں،ذوالفقار مرزا نے سچ بول کر انہیں بے نقاب کیا، رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کا نام جے آئی ٹی میں شامل ہے ، عزیر نے اعتراف کیا کہ قادر پٹیل کے کہنے پر رزاق کمانڈو کو قتل کیا، میرے پاس جو جے آئی ٹی ہے ، اس کی کاپی 3،4 لوگوں کو دے چکا ہوں۔