جنیوا(نیٹ نیوز) اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے ممالک سے ضرورت سے زائد ویکسین کو دیگر ممالک کے ساتھ تقسیم کرنے کی اپیل کی ہے ۔گوٹرس نے کورونا وبا سے دنیا بھر میں اموات کے 20 لاکھ کی حد کو پار کرنے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جانی نقصان دلی صدمہ پہنچانے والے ایک موڑ تک جا پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا اس حیرت زدہ کرنے والی تعداد کے بعد نام، چہرے اور کبھی بھی پُر نہ ہونے والی ڈائننگ ٹیبل کی کرسیاں خالی رہ گئی ہیں، وبا کے خلاف عالمی روابط کی حامل کوششوں کی عدم موجوگی باعث افسوس ہے ، ہمیں 20 لاکھ انسانوں کے جانی نقصان کی یاد میں کہیں زیادہ باہمی تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔گوٹرس نے ویکسین کے معاملے میں بھی بعض خلا پائے جانے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ویکسین ، امیر ممالک کو سرعت سے پہنچ رہی ہے تو دنیا کے غریب ممالک ابھی تک بے یارو مدد گار ہیں، بعض ممالک ضرورت سے زائد ویکسین خوراک کی ذخیرہ اندزوی کر رہے ہیں، انہیں چاہئے کہ یہ اضافی ویکسین غریب ممالک میں تقسیم کردیں۔