کراچی( نیٹ نیوز) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب دیا ہے ۔کنگنا رناوت فلموں میں اداکاری کرنے سے زیادہ پاکستان کے خلاف زہراگلنے اوردوسروں کے ساتھ بلاوجہ جھگڑا مول لینے کے لیے مشہور ہیں ۔حال ہی میں ایک ٹویٹ میں کنگنا رناوت نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت لڑاکو مشہور ہوں لیکن یہ سچ نہیں ۔میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں۔ انہوں نے اپنے کسی مذہبی دیوتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تم سے لڑائی کرنا چاہے یا تمہیں لڑائی کرنے کے لیے مجبور کرے تو اسے منع مت کرو۔وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کنگنا رناوت کے اس ٹویٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں، لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ۔شنیرا اکرم کے کنگناکو جوابی ٹویٹ کرنے پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ بسیرا اسد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ شنیرا آپ نے بہت خوب کہا۔ منافقت کی حمایت نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کنگنا کے علاوہ پریانکا چوپڑا کو بھی ڈراما کوئین قرار دیا۔کچھ لوگوں نے شنیرا اکرم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات کی جائے لہذا آپ اس خاتون سے نہ الجھیں۔علی رفیق نامی شخص نے کہاکنگنا جیسی عورتوں کی کوئی عزت نفس نہیں ہوتی اوراس طرح کے لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں۔