لاہور ،پشاور،چشمہ،چیچہ وطنی (کر ا ئم رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹرز،سٹاف رپور ٹر،نمائندہ 92 نیوز) مختلف شہروں میں 5خواتین،کانسٹیبل سمیت 9افراد کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ شیر شاہ کالونی میں ہمسائیوں نے معمولی تلخ کلامی پر رمضان کو سر پر آہنی راڈ مار کر شدید زخمی کر دیا اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔ مر کزی ملزم صدام فرار ہوگیا پولیس نے بھائی جاوید کو حراست میں لے لیا ۔تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقے رسول پور کے طارق محمود نے اپنے ماموں زاد بھائی کے بیٹے سے چھ ماہ قبل اپنی بیٹی کی منگنی کی ہوئی تھی ۔ گزشتہ روز ارسلان عظمت اور عظمت علی ، طارق کے گھر آئے گھر( آئے اور تلخ کلامی پر عظمت علی نے فائرنگ کرکے 18سالہ ’’ردا طارق‘‘ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شرق پور شریف میں خاوند نے مبینہ آشنا سے تعلقات کے شبہ میں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔پشاور میں غیرت کے نام پر جوانسال لڑکی اور لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔پولیس اطلاع پر پہنچی تو ایک مکان میں جوا ں سال لڑکی اور لڑکے کی نعشیں پڑی تھیں ۔علاقہ مکینوں کے مطابق ذکیہ اور اظہر الدین کو بھائی جہانگیر اور کزن رضوان نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کیا ہے ۔۔چشمہ میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور نوجوان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔ چیچہ وطنی کے جعفر کو شک تھا کہ اسکی چچی روبینہ اور چچا ڈاکٹر نذیر اس پر کالا جادو اور تعویز کراتے ہیں ۔ اس نے گزشتہ رات ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر سوئے ہوئے چچا چچی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔