لاہور(شوبزڈیسک) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی نسبت سے 21واں 6روزہ الحمرا تھیٹر فیسٹیول اختتام پذیرہو گیا۔الحمرا تھیٹر فیسٹیول کے آخری روزمعاشرتی موضوعات پر مبنی ڈرامہ پریم گلی کی پریم کہانیپیش کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ الحمرا تھیٹر فیسٹیول اعلی اور معیاری اقدارکے حامل سٹیج ڈرامہ کے احیاء میں معاون ثابت ہو گا،الحمرا تھیٹر فیسٹیول میں پیش کئے گئے تمام ڈرامے کہانی، کرداروں اور اپنے مکالموں میں اپنی مثال آپ تھے ۔ ہزاروں افراد کا تھیٹر فیسٹیول دیکھنا اور پسند کرنا،الحمرا کی اس کاوش کی کامیابی کا مظہر ہے ،6روزہ الحمرا تھیٹر فیسٹیول اعلی اور مثبت معاشرتی رویوں کے فروغ کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ الحمرا آرٹس کونسل ادب و ثقافت کا گہوارہ اورتہذیب و تمدن کے فروغ کا ذریعہ ہے۔