پشاور(نیوز رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی ،صوبائی حکومت کی جانب سے بانی پاکستان کی یوم پیدائش پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی، پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بچوں کی جانب سے ملی نغمہ پیش کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر افراد بھی شریک تھے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی کسی وزیر یا مشیر نے کسی تقریب میں شرکت کی ۔