فیصل آباد(شائستہ شیخ) اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کے دھرنے میں فیصل آباد، جھنگ،چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپوزیشن کے اجرتی بھی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،جن میں خواتین بھی شامل ہیں، معتبر ذرائع کے مطابق کہ ان افراد کو ایک بڑی اپوزیشن جماعت نے 1500روپے فی کس یومیہ اجرت، 3وقت کھانا،اسلام آباد لے جانے اور واپس لانے کی سہولت کے ساتھ پہنچایا ہے جبکہ خواتین کے لیے یومیہ اجرت دو ہزار روپے رکھی گئی ہے ۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ فیصل آباد سے 120 جھنگ 80، چنیوٹ 50 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 100 افراد کو اجرت پر اسلام آباد بھیجا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق حکومت نے ی ان افراد کی فہرستیں حاصل کرلی ہیں، دھرنے کے اختتام پر ان کے خلاف مقدمات درج کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔