چلاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ایک آرٹسٹ ہونے کی حیثیت سے اْن کا کوئی گھر نہیں ہے ۔صبا قمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ تْرکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔تصویروں میں اداکارہ نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ ہر بار کی طرح بیحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔صبا قمر نے اپنی دلکش تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک آرٹسٹ ہوں جس کا کوئی گھر اور کوئی ٹھکانہ نہیں ہے ۔‘یہ امر قابل ذکر ہے صبا قمر ایک کمرشل کے سلسلہ میں ترکی گئی ہیں۔