پشاور ، لاہور ، سکھر (92 نیوزرپورٹ)آمدن سے زائد اثاثے کیس میں نیب خیبرپختونخوانے سربراہ جے یوآئی (ف)مولانافضل الرحمان کوطلب کرلیا، ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان کیخلاف انکوائری کاآغازکردیاگیا،مولانافضل الرحمان کویکم اکتوبرکوحیات آبادآفس میں پیش ہونے کانوٹس بھی جاری کردیاگیا،مولانافضل الرحمان پرآمدن سے زائداثاثے بنانے کاالزام ہے ۔ دریں اثنا سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما نثار کھوڑو کی 20لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظورکرتے ہوئے نیب سکھر کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔