ملتان(نیوز رپورٹر)لاہو رہائیکورٹ بہاولپور میں تعینات جسٹس احمد رضا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ فاضل جج نے استعفیٰ رجسٹرار آفس کو بھیجا جہاں سے اسے چیف جسٹس کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع نیبتایا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے ۔فاضل جج احمد رضا کا تعلق ملتان سے ہے ۔ انہیں رواں ہفتے بہاولپور بینچ میں تعینات کیا گیا تھا۔