لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ امر خان کو سیونتھ سکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی سیریل کے لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کا ورکنگ ٹائٹل’’مرگئے عشق سے پہلے ‘‘ رکھا گیا ہے ۔سیریل کے ڈائریکٹر شکیل خان ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں آغا علی مرزا زین بیگ، زینب قیوم،خالد انعم،شمیم ہلالی اور حنا الطاف شامل ہیں۔ سیریل کی رائٹر سائرہ عارف ہیں۔ڈرامے کی کہانی دو لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جن میں امر خان علیزے کا کردار کررہی ہیں جو بہت ہی امیر اور جدت پسند لڑکی ہے ۔