لاہور(کلچرل رپورٹر)ہدایتکار کامران اکبر خان کی نئی سوپ’سانوری‘ کی سواقساط مکمل ہوگئی ہیں۔ڈرامے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس کی اقساط میں اضافے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیا تھا۔عام طور پر جب بھی کسی چینل سے سوپ شروع کیا جاتا ہے تو اس کی اقساط فائنل نہیں ہوتیں اور اس بات کا فیصلہ مقبولیت کے پیش نظر ہی کیا جاتا ہے لیکن ’سانوری‘ وہ واحد سوپ ہے جس نے پہلی ہی قسط سے ناظرین کے دل میں جگہ بنالی تھی جس کے بعد رفتہ رفتہ اس کی پسندیدگی میں اضافہ ہی ہوتاگیا ۔ زینب شبیر،اسامہ خان اور سحرخان کی پرفارمنس نے ڈرامے کی مقبولیت بڑھانے میں اہم کردار اداکیا۔ ان فنکاروں کا ٹرائی اینگل ناظرین کے دلوں میں اس طرح سماگیا کہ اب انہیں اس ڈرامے کی عادت سی ہوگئی ہے ۔اجالا،تبریز اور شمع بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کے پسندیدہ کردار بن گئے ہیں۔ زین افضل اور ماہ نور خان بلوچ نے بھی متاثر کن پرفارمنس کا مظاہر ہ کیا ہے ۔