روم(اے ایف پی) اٹلی میں ہیلتھ ورکرز کو نظرانداز کر کے پہلے خود کورونا ویکسین لگوانے والے کورلیون کے میئر نکولوسی نے استعفیٰ دیدیا۔٭ پیرس(اے ایف پی) فرانسیسی رکن پارلیمنٹ اور معروف ارب پتی تاجر اولیور دیسالت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔٭ نیویارک (اے ایف پی) امریکی پولیس نے نیویارک میں سیاہ فام خاتون کو گرفتار اور اس پرمرچوں کا سپرے کرنے کے واقعہ کی دوبارہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔٭ ریاض(این این آئی)سعودی سکول ٹیچر نے اپنی ایک طالبہ کے گھر میں چوری کی واردات ناکام بنا دی۔٭ ریاض (این این آئی)سعودی دارالحکومت میں ریاض اوائسس تفریحی پروگرام کی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔٭دمشق (این این آئی )شام میں حکومتی چیک پوسٹوں نے دارالحکومت دمشق سے آنے والے ایندھن کے تمام ٹینکروں پر جبری ٹیکس عائد کر دیا ۔٭ انقرہ(این این آئی)ترک وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مصر کیساتھ مشترک اقدار پیشرفت کا سبب بن سکتی ہیں۔٭ دبئی(این این آئی)دبئی میںبچوں کی بوتلوں میں کافی اورمشروبات کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔ ٭ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کی مہم زور پکڑ گئی۔ ٭ کولکتہ(این این آئی)بی جے پی کے 6 کارکن بم بناتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہوگئے۔٭ انقرہ(این این آئی)ترکی میں پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میںسعودیہ عرب کی جانب سے تجارتی بائیکاٹ پر بحث کی گئی۔