مکرمی !لاہور کی ماڈل سڑکوں پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکلوں کا داخلہ بندکریا گیا ہے- یہ بہت اچھا فیصلہ ہے مگر بہتر تھا یہ حکم سارے لاہور کی ماڈل اور عام سڑکوں پر بھی نافذ ہوتا۔ لاہور میں موٹرسائیکل سوار ہوں یا چنگ چی والے' بس ہو یا ویگن' ڈرائیور یا پھر کار والے کوئی بھی کسی ٹریفک قوانین پر عمل کرنا اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے لاہور کی سڑکوں پر ہر وقت افراتفری مچی نظر آتی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کا دھواں' انجن کا شور اور ہارنوں کی کان پھاڑ دینے والے شور نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ اب ان تمام حالات کو درست کرنا یکدم تو ممکن نہیں'لیکن اگر آہستہ آہستہ ایک ایک کرکے معاملات درست کرنے کی کوشش کی جائے تو حالات سدھر سکتے ہیں۔ اب جس طرح بڑی ماڈل سڑکوں پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکلوں کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے' اس سے بھی کم از کم لوگوں میں ہیلمٹ کی اہمیت کے حوالے سے شعور پیدا ہوگا۔(منورصدیقی ،لاہور)