مکرمی !پاکستان کی ایشیا کپ میں حیران کن کارکردگی محنت کے حوالے سے بہت مقبول رہی ہے پاکستان ٹیم کی پہچان بابراعظم اور محمد رضوان سے ہوتی ہے مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ جس سے امیدیں تھی انہیں چھوڑ کر پوری ٹیم نے ناقص کر دی دکھائی نہ پاکستان کی فیلڈنگ بیٹنگ نہ بولنگ لائن خیر میچ تو ہار جیت کا حصہ ہے مگر فیلڈنگ بیٹنگ اور ناقص کارکردگی دکھانا تعجب کی بات ہے۔ میدان میں اپنے ہتھیار کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے مگر پاکستان ی ٹیم پہلے دو میچوں میں چلی پھر ہتھیار پھینک دیئے۔ انڈیا سے میچ ہارنے کے بعد ہر طرف مایوسی کا منظر تھا پھر سپر فور مرحلے میں لنکا ٹیم نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشیا کپ سے باہر کر دیا۔ ہمیشہ میدان میں دو پہلو ان اترتے ہیں ایک کی ہار اور دوسرے کی جیت ہوتی ہے مگر پاکستانی ٹیم لڑ کر ہارے پاکستان ٹیم نے ابتدا کے میچوں سے اچھی کارکردگی دکھائی آخر کے میچوں میں ٹیم اپنے اچھے بولرز سے محروم ہو گئی حارث نسیم ان فٹ ہو گئے پاکستان کا ہتھیار اس کے بولرز تھے حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کے بعد وسیم جونیئر اور زمان خان جیسے بولرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔زمان خان نے اچھی کارکردگی دکھائی اور بولنگ اچھی کی۔ پاکستان ٹیم کو جتوانے کی بھر پور کوشش کی مگر پھر بھی پاکستان ہار گیا خیر زمان خان داد کا مستخق ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ بھی آخری میچوں میں بالکل ناقص تھی سری لنکا میں پریس کانفرنس سے بات کرتے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں بہت غلطیاں کی ہیں ہماری فیلڈنگ بری تھی جبکہ مڈل اوورز میں وکٹیں نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم پر پریشر رہا ورلڈ کپ سے قبل اپنی کوتاہیوں کو بہتر کریں گے۔( عاطف بشیر،لاہور )