راولپنڈی( رپورٹر92نیوز)پنڈی ٹیسٹ سے قبل شاہینوں اور کینگروزنے بھرپور پریکٹس کی۔ آسٹریلیا کے علاوہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی بھرپورٹریننگ کی۔ دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن آج آخری روز بھی جاری رہے گا۔ راولپنڈی میں کھیلنا اچھا لگ رہا ہے : عثمان خواجہ کا اردو میں پیغام راولپنڈی( رپورٹر92نیوز)پاکستان آئے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے شائقین کیلئے اردو میں پیغام جاری کر دیا ۔ٹوئٹر پر غیر ملکی صحافی نے عثمان خواجہ سے ورچوئل گفتگو کی۔اپنے پیغام عثمان خواجہ نے کہا کہ اپنے ملک جہاں میں پیدا ہوا اور راولپنڈی میں کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ 2019 کے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ کھیلنا چیلنجنگ ہوگا :نیتھن لیون راولپنڈی( رپورٹر92نیوز)پاکستان کے دورے پر آئے آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔آسٹریلوی آف اسپنر ناتھن لیون کا ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں 24 سال بعد آئے ہیں اور بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ، 2019 کے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہو گا۔