لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) حکومت پنجاب نے 4افسروں کی ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دئیے ۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق عرفان قدیر ایڈیشنل سیکرٹری ای ٹی بی بی بورڈ آف ریونیو کو 19اکتوبر2018، لیاقت علی بھٹی ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو 9نومبر2018، امیر بخش ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کو 31دسمبر2018 جبکہ قاضی ظفر اقبال اے ڈی سی جنرل کو 30ستمبر2018 کو مدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔