فیصل آباد(جنرل رپورٹر) ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران 7 اشتہاریوں سمیت گیارہ انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر طارق محمود کی سربراہی میں 7 رکنی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 11 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ،ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے کے مقدمات میں نامزد اور اشتہاری تھے ۔