Common frontend top

ارشاد محمود


کلدیپ نیئر :کچھ یادیں کچھ ملاقاتیں


کلدیپ نیئر غالباً وہ واحد شخصیت تھے جنہیںپاکستانیوں کی بڑی تعداد ایک معتبر اور دردمند بھارتی شہری تصورکرتی تھی۔ وہ اکثر پاکستان آتے اور شوق سے آتے۔ سیالکوٹ جو ان کی جنم بھومی تھی اور لاہور جہاں انہوں نے تعلیم پائی‘ سے ان کا رشتہ کبھی نہ ٹوٹا ۔تقسیم ہند نے انہیں بھی بری طرح متاثر کیا۔سارا خاندان اجڑگیا۔ نقل مکانی کرنا پڑی۔ دہلی میں ایک نئی زندگی کا آغاز کوئی سہل کام نہ تھا لیکن انہوں نے ذاتی دکھوں کو فراموش کرکے خطے میں امن اور محبت کی فضا پیدا کرنے کے لیے زندگی بھر جدوجہد کی۔ حکومت اور
پیر 27  اگست 2018ء مزید پڑھیے

وزیراعظم عمران خان اور نماز عید

هفته 25  اگست 2018ء
ارشاد محمود
عید کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔با تکرار پوچھا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟سرکار ی ذرائع نے وزیراعظم کی نماز عید کی ادائیگی کی تصویر میڈیا کو جاری نہ کی۔سب سے زیادہ ہنگامہ خواجہ سعد رفیق نے مچایا۔ ایسے ایسے ٹویٹ کیے کہ شرفا نے دانتوں میں انگلیاں داب لیں۔ قومی سطح کا ایک لیڈر ریحام خان کی سطح تک گر سکتاہے۔الامان و الحفیظ۔ معلوم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے عید کی نماز کہاں ادا کی۔ اس جستجو کی چنداں ضرورت بھی نہیں۔ کیا یہ ضروری ہے کہ
مزید پڑھیے


امتحان کی گھڑی

پیر 20  اگست 2018ء
ارشاد محمود
وزیراعظم عمران خان نے الیکشن مہم اور اس سے پہلے جو خواب دیکھے اور شہریوں کو دکھائے انہوں نے ملک کے طول وعرض میں امیدوں کے چراغ روشن کردیئے۔ قانون کی بالادستی، شہریوں کے حقوق کا احترام، تعلیم، صحت اور صاف پانی کی سہولتوں کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل پر توجہ دے کر انسانی وسائل کو ترقی دینے کے عزم نے نوجوانوں کو بالخصوص متاثر کیا اور سرگرم بھی۔ یہ وہ ماڈل ہے جس کا تکرار کے ساتھ ذکر کیا جاتارہا۔ عمران خان کے برسراقتدار آنے سے پاکستان کے لیے امکانات کا ایک نیا جہاں ہویداہواہے۔ ان کا تعلق روایتی
مزید پڑھیے


گلگت تا بلوچستان دہشت گردی کی نئی لہر

هفته 18  اگست 2018ء
ارشاد محمود
بلوچستان کے ضلع چاغی میں خودکش حملے میں تین چینی انجینئرز کو زخمی کرنا اور گلگت کارگاہ میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنا ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔قبل ازیںگلگت بلتستان میں طالبات کے چودہ سکولوں کو نذر آتش کرکے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیلا یاگیا تھا۔ پہلی بار بلوچ لبریشن آرمی نے نہ صرف حملے کی ذمہ داری قبول کی بلکہ چینی باشندوں پر مزید حملے کرنے کا اعلان بھی کیا ۔لبریشن آرمی کا دعویٰ ہے کہ وہ بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار میں شریک ہیں۔ بلوچستان میں چینیوں پر حملے
مزید پڑھیے


کہیں کشمیر فلسطین نہ بن جائے!

هفته 11  اگست 2018ء
ارشاد محمود
کشمیر ایک بار پھر ہڑتالوں اور احتجاج سے بھڑک رہاہے۔کشمیریوں کو خدشہ ہے کہ ایک منصوبے کے تحت بھارتی آئین کی دفعہ 35-A کے خاتمے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ دفعہ جموںو کشمیر کے شہریوں کی عددی بالادستی اور تشخص کو یقینی بناتی ہے ۔آئین کی یہ شق غیر ریاستی شہریوں کو جموں وکشمیر میں منقولہ جائیداد خریدنے، سرکاری ملازمت حاصل کرنے اور غیر مشروط سرمایہ کاری کا حق نہیں دیتی۔ حتیٰ کہ کوئی ریاستی باشندہ سرکاری اسکالر شپ یا امداد کا بھی حق دار نہیں ہوتا۔ریاست جموں وکشمیر کی خواتین جو غیر ریاستی مردوں سے شادی کرتیں ہیں
مزید پڑھیے



ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے نون لیگ او رپی پی پی

اتوار 05  اگست 2018ء
ارشاد محمود
عمران خان کی مخالفت نے شیر اور بکری کو ایک ہی گھاٹ پہ پانی پینے پر مجبورکردیا۔یہ وہی سیاستدان ہیں جو الیکشن میں ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑ کر دولت نکالنے کے دعوے کرتے تھے ۔آصف علی زرداری شریف خاندان سے ملاقات تو درکنار ان کا فون سننے تک کے روادار نہ تھے۔ اب نہ صرف یہ سب شیر وشکر ہوچکے بلکہ متحدہ مجلس عمل اور عوامی نیشنل پارٹی کوبھی بھان منتی کے اس کنبے میں شامل کرچکے ہیں۔ان کا ایجنڈا الیکشن کے عمل، الیکشن کمیشن، عدلیہ ، نیب اور عسکری لیڈرشپ کو مطعون کرنے کے
مزید پڑھیے


اسٹیبلشمٹ سے ہٹ کر بھی ایک دنیا ہے

جمعرات 02  اگست 2018ء
ارشاد محمود
عمران خان کے حریف سیاستدان حسب توقع میدان میں اتر چکے۔ہارے ہوئے لشکر کی کمان مولانا فضل الرحمان نے سنبھالی ہے جو گزشتہ تیس برسوں سے مطلع سیاست پر آب وتاب سے چمکتے رہے ۔ سیاسی جماعتیں دکھی ، حیران اور پریشان ہیں کہ آخر 25جولائی کو ووٹروں پر ایسا کو ن سا جادو چلا کہ وہ عمران خان کے ہاتھوں نقد دل ہارے بیٹھے۔اپوزیشن والے ایک ہی رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے خان کی پشت پناہی کی ۔کیا وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ شہریوں کے دل ودماغ کو اپنی مرضی کا رخ دینے کی صلاحیت
مزید پڑھیے


عمران خان ‘وزیراعظم

هفته 28 جولائی 2018ء
ارشاد محمود
بالآخرپاکستان کے شہریوں نے اقتدار کا تاج عمران خان کے سر پر رکھ دیا۔ ان کااصل امتحان اب شروع ہوچکا ۔ گزشتہ دس برسوں میں انہوں نے مسلسل عوام کو باورکرایا کہ وہ اس ملک کے مہاتیر محمد بن سکتے ہیں۔پاکستانیوںکو افلاس کی اتھاہ گہرائیوں سے نکال کر انہیں دنیا میں عزت اور شرف کے مقام پر فائز کرسکتے ہیں۔ان کا وکٹری خطاب بھی ایک منجھے ہوئے سیاستدان کا تھا جو ماضی کی تلخیوں کو فراموش کرکے مستقبل کے تانے بانے بننا چاہتاہے۔ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کو اپنا آئیڈیل قراردیتے ہیں جن کی دیانت اور امانت کی
مزید پڑھیے


آپ کا ووٹ آپ کی طاقت

بدھ 25 جولائی 2018ء
ارشاد محمود
فیصلہ کی گھڑی آن پہنچی۔عام الیکشن کا معرکہ برپا ہونے کو ہے۔ سیاست برطرف‘ یہ موقع ہے کہ شہری پاکستان کو باوقار ملک ، ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔آزادی سے اگلے پانچ برس کے لیے لیڈرشپ کا انتخاب کریں۔سامنے تین جماعتیں اور تین لیڈر ہیں ۔ نون لیگ اور تحریک انصاف میں ٹکر کا مقابلہ ہے۔ جیسے کے پہلے بھی کئی بار لکھ چکا ہوں کہ پاکستان کی بقااور مستقبل کے فیصلے کا دارومدار پنجاب کے شہروں ، کھیتوں اور کھلیانوں میں ہونا ہے ۔ آدھی سے زیادہ قومی اسمبلی کی نشستیں
مزید پڑھیے


بلاول بھٹوامید کی ایک کرن

پیر 23 جولائی 2018ء
ارشاد محمود
بلاول بھٹو اگرچہ کافی عرصے سے میدان سیاست میں زور آزمائی کررہے ہیں لیکن ا ب بتدریج ان کی دھاک بیٹھ رہی ہے۔ حال ہی میں ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس میں انہوں نے ایک بھارتی صحافی کو نہایت ہی متاثر کن انٹرویو دیا۔ پاکستان کے نقطہ نظر کا ہی دفاع نہیں کیا بلکہ قومی موقف کو بہت خوبصورت اور پر اعتماد انداز میں دنیا کے سامنے رکھا۔سوالات نہ صرف تلخ بلکہ بعض تو زہر میں بجھے ہوئے نشترتھے لیکن بلاول نے ایک ایک اعتراض کا نہ صرف کمال مہارت بلکہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان کی طرح جواب دیا۔ ان کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں